یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس اور یونیورسٹی ڈیٹا سنٹرکے زیر ِاہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو’’ مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ سرٹیفیکیشن‘‘ کے متعلق رہنمائی دی گئی۔سرٹیفکیشن کا یہ پروگرام مائیکرو سافٹ اورپاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں ایم ایس ورڈ،ایگزل،پاورپوائنٹ،ایکسس،آئوٹ لک سمیت دیگر سافٹ ویئرز میں مہارت کا امتحان لینے کے بعد 70فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والوںکو سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے۔

مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ سرٹیفکیٹ کے حامل طلبہ کو بین الاقوامی اداروں میں معیاری ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن پروگرام ہے۔تربیتی سیشن میںممبر سینٹ و سابق چیئرپرسن پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر رخسانہ زبیری،ٹیک آرگنائزیشن کے ٹیکنیکل مینجر محمد عباس ملک،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سی ایس اینڈ آئی ٹی سعد رزاق،آئی ٹی مینجر زاہد انور،سسٹم ایڈمنسٹریٹر کاشف احسان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اس پروگرام کے تحت ایڈوب،آٹوڈیسک،ایم ٹی اے،کوئک بک جیسے اکائونٹنگ سافٹ ویئرز کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر بزنس شروع کرنے کے لیے مہارت کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :