Live Updates

عمران خان کی حلقہ این اے 95میانوالی سے کامیابی کیخلاف درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:45

عمران خان کی حلقہ این اے 95میانوالی سے کامیابی کیخلاف درخواست پر فریقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی حلقہ این اے 95میانوالی سے کامیابی کیخلاف درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس شاہد وحید نے عبدالوہاب بلوچ کی عذر داری پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں کے حوالے سے حقائق چھپائے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حلقہ این اے 95 سے عمران خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات