Live Updates

شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے،نبیل گبول

احتساب اور گرفتاریاں بلاتفریق ہونی چاہئیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا جارہا ہے، خصوصی گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:45

شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے،نبیل گبول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے، ن لیگ سے ہماری یکسوئی پہلے سے تھی، ماضی میں کچھ غلط فہمیاں بھی ہوئیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ شہبازشریف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم نے یہ نہیں کہا ہم پر ہاتھ مت ڈالیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے گرفتار کرتے ہیں پھر تحقیقات شروع کرتے ہیں یہ غلط ہے، کرپشن پر لوگ تو گرفتار ہوتے ہیں لیکن ریکوری نہیں ہوتی، پاکستان میں کرپشن ہوئی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی جانی چاہئے، احتساب اور گرفتاریاں بلاتفریق ہونی چاہئیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہاکہ آج تاریخ کی مضبوط ترین اپوزیشن ہے، پاکستان میں اس وقت بہت سے بحران ہیں، اپوزیشن کو ایک ہونا چاہئے، اپوزیشن جب بھی چاہے حکومت کو گراسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکعمران خان کو وزیراعظم بنانے والے 4 سیٹوں والے ان سے ناراض ہیں۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم کے اتحادی آج ان سے ناراض ہیں اور ہم سے ملے بھی ہیں، وزیراعظم سے کون ناراض ہے یہ ابھی نہیں بتانا چاہتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات