بھارت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:49

بھارت نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان کی جانب سے پرامن ہمسائیگی کی پیشکش کے بعدبھی بھارت کے جارحانہ رویے میں کمی نہ آئی ہے اور انتہائی اقدام کرتے ہو ئے اس نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بینک اکائونٹ منجمد کرنے کے لئے بھی خط لکھ دیاگیا ہے۔ بھارتی حکومت پی آئی اے کے سیلزآفسز کونئے قوانین کے تحت اکائونٹس کی تجدید کرانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نے نئے قوانین کے تحت اکائونٹ کھلوانے کے لئے درخواست 2012 میں دی تھی جبکہ پانچ ماہ پہلے نئی دہلی میں پی آئی اے آپریشنز کوبتایاگیا کہ آپ کی درخواست پراکائونٹ نہیں کھولاجاسکتا کیونکہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔اطلاعات کے مطابق بھارت میں پی آئی اے کے دوسیلزدفاترموجود ہیں۔ اگراکائونٹ نہ کھولے گئے توپی آئی اے کی بھارت میں سیلزمتاثرہونے کاخدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اس معاملہ پربھارتی ہائی کورٹ کارخ کرلیاہے۔