کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ مونسپل کمیٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی،

عوام میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اس سلسلے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:51

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دومڑ نے کہاکہ شہر اور محلوں گلیوں اور نالیوں کا صاف ستھرا رکھنے کیلئے شہری تاجر بلکہ معاشرے کا ہرفرد اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان و بلوچستان مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوام میں صفائی کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ کی قیادت میں مونسپل کمیٹی ہرنائی آفس سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پزیز ہوا ریلی میں چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالرزاق ترین، ڈپٹی چیئرمین راحمت شاہ چیف مونسپل کمیٹی ہرنائی ملک عظیم دہپال ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر فیض اللہ ترین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن غوث اللہ ،پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر امیرمحمد ترین، ایس ایچ او سجاد احمد بزدار ودیگرشریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ ، چیئرمین مونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالرزاق ترین ، چیف مونسپل کمیٹی ملک عظیم دہپال نے جھاڑو اٹھاکر صفائی مہم کاافتتاح کیا۔ ریلی کی شرکاء سے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روز میں شہر کو صاف کرنا ممکن نہیں ضروری ہے کہ عوام میں صفائی اور حفظان صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اس سلسلے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کہاکہ ہرنائی ہمارا گھر ہے ہمیں ہرنائی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مونسپل انتظامیہ کا ساتھ دیناہوگاڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر محلوں گلیوں اور نالیوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے گھر ، دکان کے سامنے کچرہ پھینکے کے بجائے مخصوص جگہ پر پھینکنے یا مونسپل کمیٹی کے بنائے گئے کچرہ دانوں میں پھینکنے تاکہ صفائی عملہ کواٹھانے میں آسانی ہو اور ہمارا گلی، محلہ ، نالی اور شہر کے سڑکیں ستھرا رہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی شہر اور محلوں گلیوں نالیوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مونسپل عملہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مونسپل انتظامیہ اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ روانہ کی بنیاد پر شہر اور محلوں گلیوں اور نالیوں کی صفائی کرے اس موقع پر چیف مونسپل کمیٹی ملک محمد عظیم دہپال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مونسپل کمیٹی محدود وسائل و عملہ کی کمی کے بائوجود شہر اور محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کررہے ہیں اور شہر سے روزانہ ہزاروں ٹن کچرہ اٹھاکر ٹکانے لگاتے ہے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے مونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر محلوں اور شہر کے سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے پر انکی کارکردگی کو سراہا تاہم ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے مونسپل کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کیا کہ شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے نالیوں کی خصوصی صفائی کریں تاکہ نالیوں کے گندہ پانی سڑکوں یا محلے کے گلیوں میں نہ بہہ، انہوں نے کہاکہ کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ مونسپل کمیٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل انکے دہلز پر حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی امن وامان ہمارا اولین ترجیحی ہے۔