لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کرنے پر پابندی عائد کردی

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے ،قانون سب کیلئے برابر ہے‘جسٹس علی اکبر قریشی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:51

لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کرنے پر پابندی عائد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

کم عمر نوجوان لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی چلاتے ہیں جس کے باعث شہر میں حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن صرف اسی شخص کے نام سے کی جائے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے ،قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔