اسرائیلی فوج نے غیر مجاز قرار دیکر مزید فلسطینیوں کے دو گھر مسمار کر دیئے ،ْدرجنوں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

صہیونی فوج اور پولیس نے گھرمیں موجود تمام افراد کو باہر نکالا ،ْ سامان نکالنے کی اجازت دئیے بغیر مکان کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا ،ْمقامی افراد کی گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مزیددو مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا جس کے بعد درجنوں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی میڈیا کے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر فلسطینی شہری خلیل زعاترہ کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں نے بتایا کہ صہیونی فوج اور پولیس نے گھرمیں موجود تمام افراد کو باہر نکالا اور اس کے بعد سامان نکالنے کی اجازت دیے بغیر مکان کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا اس مکان میں 8 افراد رہائش پذیر تھے جن میں سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔یہ مکان 100مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کی تکمیل صرف چار ماہ قبل ہوئی تھی۔ مکان کی تعمیر کے بعد صہیونی حکام نے اسے غیرقانونی قرار دے کر اسے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے خربہ المیہ کے مقام پر واقع بھی ایک مکان مسمار کردیا۔

متعلقہ عنوان :