مصر نے غزہ میں کشیدگی کم کر انے کیلئے رابطے تیز کر دئیے

فلسطینی مزاحمتی قوتیں راکٹ حملوں سے گریز کریں،صہیونی حکام بھی تحمل کا مظاہرہ کریں ،ْمصری حکام

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) مصر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملوں کے بعد کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ مصری حکام کی طرف سے فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ تواتر کے ساتھ رابطے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ راکٹ حملوں سے گریز کریں ،ْ صہیونی حکام پر بھی زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں نے راکٹ بھی برسائے تاہم راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔