زراعت آفیسر کلر سیداں بشارت محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیدیاگیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) زراعت آفیسر کلر سیداں بشارت محمود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج مل گیا ۔جبکہ کلر سیداں میں موجود قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور ڈینگی کا سبب بننے والی جھاڑیوں اور قبرستانوں میں بارشوں کے دوران جمع ہونے والے پانی کے برتنوں کو تلف کرنے کی اضافہ ذمہ داریاں بھی محکمہ زراعت کو سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زراعت آفیسر بشارت محمود نے اے پی پی کو بتایا کہ کلر سیداں میں اس وقت 370 کے قریب قبرستان موجود ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر جا کر نہ صرف ان میں اگنے والی جھاڑیوں کا خا تمہ کیا جاتا ہے بلکہ ڈینگی کی آفزائش کا سبب بننے والے برتنوں کو بھی تلف کیا جا رہا تا کہ وہاں پانی کھڑا نہ ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ انفرادی قوت سمیت وسائل میں کمی ہمارے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ہم انتہائی کم وسائل کے باوجود اپنی پوری کوشش سے زراعت کے شعبے میں اپنی ذمہ د اریاں نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :