وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاقی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 53سکیشن افسروں کو اپنے بنیادی محکموں میں واپس بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاقی سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 53سکیشن افسروں کو اپنے بنیادی محکموں میں واپس بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپوٹیش پر وفاقی سیکرٹریٹ میں تعینات 53 سیکشن افسروں کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا گیا۔او ایم جی کامنرز کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیپوٹیشن پر تعینات171سیکشن افسروںکو پیرینٹس ڈیپارٹمنٹس واپس بھجوانا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق مزید 118سیکشن افسروں کے تبادلوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :