ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہو گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

نارتھ شفلڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ کے ضمنی الیکشن میں بھی فتح مسلم لیگ ن کے امیدوار کی ہو گی 21 اکتوبر کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے ترقیاتی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سردار عامر الطاف کو بھاری اکثریت سے کا میاب بنائیں سردار خان بہادر خان کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکتا پاکستان کے ضمنی انتخابات میں عوام نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ملک کی خالق جماعت سے اپنی محبت قائم رکھے ہوئے ہیںپاکستان کے ضمنی الیکشن کی طرح آزاد کشمیر ہجیرہ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو ایک مثالی فتح ہو گی مسلم لیگ ن نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود جم کر الیکشن میں حصہ لیا ، ملک میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں جیتنے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروںکو مبارکباد پیش کرتا ہوںہم پاکستانی عوام کے مشکور ہیں جہنوں نے ہماری توقعات سے بڑھ کر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ شفلڈمیں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کا عمل اسوقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک بھارت کشمیر کو بنیادی مسئلہ اور کشمیریوں کو فریق تسلیم نہیں کرتاہماری بیس کیمپ کی حکومت کا مقصد اپنے ان بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں معاونت ہے جو بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا شکار ہے بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوے اس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے اور آئے روز وہ ایل او سی پر بسنے والوں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیتی ہے ہمیں اپنی فوج پر مکمل اعتماد و یقین ہے اور کشمیری اپنی فوج کی پشت پر ہیں۔