کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ٹیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:30

کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ٹیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ّ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے آفیسرز اور فیکلٹی نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ۔ ان کو پاکستان کی معشیت اور پی ایس ایکس کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی۔ان کو کارکردگی کو بہتر بنانے ، سرمایہ کاروں بنیادکو بڑھانے اور ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے کیئے گئے اقدامات کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

این ڈی یو کے گروپ کے سربراہ بریگیڈ یئر (ریٹائرڈ) محمد ارشد تھے جبکہ پی ایس ایکس کے بورڈ کے چیئرمین ایس سلیمان مہدی اور بورڈ کے ممبر احمد چنائی پی ایس ایکس کی نمائندگی کر رہے تھے۔چیئرمین نے بریفنگ کے آغاز میں بتایا کہ پاکستان اس کی اسٹریٹیجک لوکیشن اور معشیت کے بہت سارے سیکٹرز جو کہ ابھی ترقی کے ابتدائی مراحل میں ہیں کی وجہ سے بہت اہلیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان میں قدرتی ذخائر بہت ذیادہ ہیں۔ اس سے پاکستان نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کی بہت اہم منزل ہے۔انہو ں نے کہا کہ پی ایس ایکس کا آمدنی کا تناسب دوسری علاقائی اسٹاک مارکیٹوں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش ہے اور پچھلے پانچ سال میںاس کا سالانہ مجموعی ریٹرن 120فیصد رہا ہے۔

ایس مہدی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ایس ایکس میںڈھائی لاکھ چھوٹے سرمایہ کار ہیں۔اگر اس کو آبادی کے تناسب کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ علاقے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تاہم پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کی تعلیم اور آگائی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کی بنیا د کو بڑھایا جائے۔اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج پر نئی پروڈکٹس کو متعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ آبادی کے مختلف گروپس کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو پوریا کیا جا سکے۔

انہو ں نے اس موقع پر پی ایس ایکس کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا جو کہ اس نے کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے کیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹیل مارکیٹ مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش ایونیو ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانیوں کے لیے ایک نئی امید لے کر آئی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ پی ایس ایکس موجودہ وزیرخزانہ کی اہل لیڈرشپ میں اپنی پوری پرفامنس دکھانے میں کامیاب ہو گی۔آخر میں بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ارشد نے پی ایس ایکس کے چیئرمین کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ٹیم کو تفصیلی بریفینگ دینے پرشکریہ ادا کیا۔