مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آزادانہ تحقیقات کرے،
فغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مستحکم ہونے تک امریکی و اتحادی افواج کا قیام ضروری ہے،ا فغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:41
(جاری ہے)
ترجمان نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آزادانہ تحقیقات کرے۔
ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر میں استصواب رائے کے حوالہ سے بھارت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کو تیار نہیں تو پاکستان اس کا ذمہ دار نہیں، موجودہ حکومت نے بھی بھارت کو تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن پہلے بھارت نے حامی بھر لی اور پھر بات چیت سے بھاگ گیا۔ افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغانستان میں مصالحتی کوششوںکی حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، افغان تنازعہ افغان عوام اور افغان حکومت کی قیادت میں پرامن بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے قیام سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے امن و استحکام کی خاطر امریکی و اتحادی افواج کو افغانستان میں قیام کا مینڈیٹ دیا ہے اور اس مینڈیٹ کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی و اتحادی فوج اس وقت تک افغانستان میں قیام کرے جب تک امن و استحکام کا مقصد حاصل نہیں کیا جاتا۔ دریائے کابل پر آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالہ سے افغان۔بھارت تعاون سے متعلق ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک دستیاب آبی وسائل کے بہتر استعمال کیلئے رابطے میں ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت آبی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے کوشاں ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی روک تھام کیلئے سرحد پر خاردار تاریں لگا رہا ہے جبکہ افغانستان کو بھی ایسا ہی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو نئی دہلی میں اپنے اکائونٹس کو ریگولرائز کرنے میں بعض مسائل کا سامنا ہے جبکہ پی آئی اے اس سلسلہ میں بھارتی عدالتوں میں اپنا کیس لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار درخواستوں کے باوجود بھارت پی آئی اے منیجر اور ان کے اہلخانہ کے ویزوں کی توسیع میں تاخیر کر رہا ہے اور انہیں پاکستان واپسی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیاں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی بحالی میں مددگار نہیں ہو سکتیں۔ موجودہ اقتصادی صورتحال سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں اور صورتحال ایک یا دو ماہ میں بہتر ہو جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.