انسداد پولیو کی قومی مہم بارے اجلاس ،, ڈپٹی کمشنر کایونین کونسلز کے سپروائزری و دیگر سٹاف کی کارکردگی کا خیر مقدم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

بھکر۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلہ میں چیف سیکریٹری پنجاب کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ بھی موجود تھے ، چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھکر نے ایل کیو اے ایس ٹیسٹ میں سو فیصد نتائج حاصل کئے ہیں جسکی عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ آئندہ انسداد پولیو مہم میں جن یونین کونسلز کی کارکردگی گزشتہ سال کم رہی ہے ان یونین کونسلز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ ضلع بھکر کے پولیو فری اعزاز کو برقرار رکھا جاسکے ، ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے یونین کونسلز کے سپروائزری و دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بہترین نتائج کے تسلسل کو اسی طرح برقرار رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :