پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین31 دسمبر تک اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین31 دسمبر تک اپنے اور اپنے زیر کفالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں سے کہا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018ء تک اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرائیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 15 جنوری کے بعد معطل کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی قانون 2017ء کی شق 137 کے تحت اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

یکم جنوری 2019ء کو اثاثہ کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ گوشوارے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔