پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کا ادارہ فروغ قومی زبان کا دورہ، ادارے کے سبزہ زار میں یادگار پودا لگایا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں ملک کے ممتاز ادیبوں،شاعروں اور دانشوروں کی طرف سے یادگاری پودے لگانے کے سلسلے میںممتاز قانون دان اور پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے ادارہ فروغ قومی زبان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے افتخار عارف کے ہمراہ ادارے کے سبزہ زار میں یادگار پودا لگایا اور افتخار عارف کو پریس کونسل کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔

پودا لگانے کے موقع پر انھوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ادارہ فروغ قومی زبان نے ممتاز اہل قلم کی طرف سے پودے لگانے کا یادگار سلسلہ ملک کو سرسبز بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان ا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :