تیسری یوتھ اینڈ جونیئر نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ اسلام آباد‘سندھ نے 11گولڈ میڈلز کے ساتھ چیمپیئن شپ جیت لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:15

تیسری یوتھ اینڈ جونیئر نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ اسلام آباد‘سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) تیسری یوتھ اینڈ جونیئر نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ2018 اسلام آباد سندھ یوتھ نے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی‘ سندھ جونیئر کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی‘ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ چیمپیئن شپ میں آرمی‘ نیوی‘ ایئر فورس‘واپڈا‘ریلوے‘ ایچ ای سی‘ پنجاب‘ کے پی کے بلوچستان‘ اسلام آباد‘آزاد جموں کشمیر اور سندھ کی ٹیمیں شامل تھیں سندھ یوتھ نے واپڈا‘ ایچ ای سی‘ پنجاب اور آرمی جیسی مضبوط ٹیموں کے سامنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 11گولڈ‘6سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ چیمپیئن ٹرافی اپنے نام کی ایچ ای سی کی ٹیم رنر اپ رہی‘ جونیئر کیٹیگری مین واپڈا نے میدان مارلیا جبکہ ایچ ای سی دوسری اور سندھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے مین کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

سندھ کی طرف سی100میٹر‘200میٹر اور400 میٹر ریلے میں ایشا عفان نے تینوں گولڈ میڈلز پر قبضہ جمالیا۔800 اور1500 میٹر ریلے میں عائشہ یامین نی2گولڈ اور ایک سلور میڈلز حاصل کیا‘ہائی جمپ‘ سومیٹر ہرڈل ریس اور400میٹر ریلے مین سارہ مینگل ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہیں۔ لانگ جمپ اور تریپل جمپ میں فاطمہ ثناء ایک گولڈ اور2 سلور میڈل حاصل کئے‘400 میٹر ریلے میں ثناء علوی نے واحد گولڈ میڈل اپنے نام کیا‘200 میٹر اور400 میٹر میں مرضیہ رشید ایک گولڈ ایک سلور اور ایک برانز میڈلز حاصل کر سلیں‘ جیولن تھرو میں سجاول خان نے ایک سلور‘100 میٹر اور200 میٹر ریس میں عبدالمعید بلوچ نے دونوں گولڈ میڈلز‘ ہائی جمپ میں اویس وہاب نے ایک برانز جبکہ ہائی جمپ میں عائزہ اظہر نے برانز میڈل جیت کر سندھ کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا‘ سیکریٹری سندھ ایتھلیٹکس تاج محمد مہر اور سیکریٹری کراچی ایتھلیٹکس عبداللہ چانڈیو نے سندھ کی ٹیم کو تیسری نیشنل چیمپیئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجانے پر مبارکباد دیتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان سے اپیل کی ہے کہ سندھ کی ٹیم کو حوصلہ افزائی کے لئے ان کے اعزاز میں کسی تقریب کا اہتمام کرین اور گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات کا بھی اعلان کریں۔