کے پی ٹی کرپشن کیس ،سابق وفاقی وزیرمفرور ملزم بابر غوری و دیگرکے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:44

کے پی ٹی کرپشن کیس ،سابق وفاقی وزیرمفرور ملزم بابر غوری و دیگرکے ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا معاملہ ، عدالت نے سابق وفاقی وزیرمفرور ملزم بابر غوری و دیگرکے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کے پی ٹی میں تین ارب روپے کرپشن کیس میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ملزم جاوید حنیف و دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایک بار پھر عدالت نے سابق وفاقی وزیرمفرور ملزم بابر غوری و دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تاہم تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی۔

ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ،دیگر ملزمان رؤف اختر فاروقی،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی جاوید حنیف شامل ہیں ،نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 2012 میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ،ملزمان نے قومی خزانے کو دو ارب اٹھاسی کروڑ پچپن لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو انسٹھ روپے کا نقصان پہنچایا۔