مقبوضہ کشمیر، شہید نوجوان بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں سپرد خاک

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:21

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوان شوکت احمد بٹ کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شوکت احمد بٹ کو گزشتہ رات پلوامہ کے علاقے دوگام کاکہ پور ہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاتھا۔

شہید کو اپنے آبائی علاقے ڈانگر پورہ میں میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک تھے۔بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث نماز جنازہ دو مرتبہ ادا کیا گیا۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بدھ کو صبح سویرے سرینگر کے علاقے فتح کدل میں شہید ہونے والے نوجوانوں رئیس حبیب اللہ ، معراج دین اور فہد مشتاق کو بھی سرینگر عیدگاہ کے مزار شہداء میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہداء کے جسد خاکی ہزاروں لوگوں پر مشتمل جلوس کی صورت میں مزار شہداء پہنچائے گئے جہاں انہیں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :