Live Updates

وزیراعظم عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریںگے،میاں وقاص

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:23

ساہیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے سرگرم کارکن میاں وقاص نے کہاہے کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں عوامی اعتماد کے تقاضے پورے کرتے ہوئے غربت ‘مہنگائی اور لاقانونیت کے جن کو قابو کرینگے، عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ ہم پر قرض ہے جسے ہم بہترین گورننس کے ذریعے اتار نے کی بھرپور کوشش کرینگے، وزیراعظم عمران خان پر قوم نے اعتماد کیاہے وہ قوم کی امیدوںپر پورا اتریںگے،ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ عوامی پذیرائی کا کھلا ثبوت ہے، عمران خان بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات