Live Updates

کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے منتخب مقامی نمائندوں کے لئے سیمینار کاانعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ کی اہمیت وافادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے محکمہ بلدیات ودیہی ترقی کوہاٹ نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کوہاٹ کے 91 ویلج کونسلز کے ناظمین اورسیکرٹریز کے لئے سیمینار کاانعقادکیاجس میں ضلع بھر کے ناظمین اورسیکرٹریز نے کثیر تعدادمیںشرکت کی۔

ضلع ناظم کوہاٹ محمدنسیم آفریدی اس موقع پرمہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس گیسٹ آف آنرتھے۔ڈسٹرکٹ کونسلر دلبرخان ایڈوکیٹ بھی خصوصی طورپر سیمینار میںشریک ہوئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کاشف الرحمن نے شرکاء کو خوش آمدیدکہتے ہوئے سیمینارکے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اوربھر پورشرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کے ویلج ناظمین نے گرین پاکستان پروگرام میں پشاور کے 2 ہزاراور چارسدہ کے 3 ہزار پودوں کے مقابلے میں60 ہزار پودے لگائے جوکہ ایک ریکارڈ ہے اورانشاء اللہ یہ تعداد 1 لاکھ تک پہنچانے کاپروگرام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوںکے منتخب نمائندے کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ کوبھی گرین پاکستان پروگرام کی طرح کامیاب بنائیںگے۔ضلع ناظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ کے حوالے سے سیمینارمیں منتخب نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت اس مومنٹ سے ان کی دلچسپی کا اظہار ہے اورانشاء اللہ ہم سب مل کراس مومنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

انہوں نے منتخب نمائندوںکو اپنے اپنے علاقوں میں شعور اجاگرکرنے کے لئے خصوصی واک کااہتمام کرنے کی تاکید کی ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلی مرتبہ کلین اینڈ گرین پاکستان اور پلانٹ فارپاکستان جیسے مفید پروگرام شروع کیے ہیں جن کے فوائد آئند ہ 2،3 سالوں میںسامنے آجائیںگے۔نسیم آفریدی نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ صفائی کاآغازاپنے گھر اورمحلے سے کریں اورہرسطح پر اس سلسلے میںشعور اجاگرکریں کیونکہ صفائی ہمارے ایمان کاحصہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پورے صوبے میں ٹاپ پرہے اسی طرح کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ میں بھی کوہاٹ پورے پاکستان میں ٹاپ پوزیشن پرلائیںگے۔ڈپٹی کمشنرنے اپنے خطاب میںکہا کہ منتخب نمائندوں میں تقسیم کے لئے 25 ہزار شیشم کے قیمتی پودے پہنچ چکے ہیںاورانشاء اللہ اگر ضرورت پڑی تومزید 25 ہزار شیشم کے پودے فراہم کردیئے جائیںگے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایک سرکاری دفترمیں شیشم کاپودا ساڑھے 5 لاکھ روپے میںنیلام ہوا ہے لہٰذا اگرہمارے زمیندارشیشم کے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیںگے توہرطرف ہریالی اورخوشی آئے گی۔انہوںنے کلین اینڈگرین پاکستان مومنٹ کوکامیاب بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اپنے مکمل تعاو ن کا یقین دلایا۔بعدازاں مذکورہ مومنٹ سے متعلق شعوراجاگرکرنے کیلئے واک کابھی اہتمام کیاگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات