سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرز کی جانب سے اسکول ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی تجویزپیش
جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:38
(جاری ہے)
ان میں سے ایک اسکول ایجوکیشن، دوسرا کالج اور تیسرا جامعات کا نظام چلارہے ہیں۔
ان کا نظام تین علیحدہ علیحدہ سیکریٹریز اورجنرل کیڈر کے افیسرز کے ذریعے چلایا جارہا ہے، جن کے معمول کے تبادلوں اور دیگر محکموں سے لوگوں کی تعیناتی کے باعث عوام تک بہتر نتائج نہیں پہنچتے۔ وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے کہا کہ حکومتی مسائل کی وجہ سے آج تعلیم کا نظام تباہ حال ہے، تعلیمی نظام چلانے والے تمام محکمے بغیر کسی ذہنی ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن کے اپنا نظام چلارہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ اس کمیشن کا سربراہ چیئرمین کو ہونا چاہئے جس کی تعلیم پی ایچ ڈی ہو۔ جس کے پاس تعلیم کے میدان میں کام کرنے کا بے حد تجربہ ہو جبکہ وزیراعلی اس کمیشن کا سربراہ ہوگا۔ کمیشن کے ماتحت مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں ، جن میں اساتذہ کی سلیکشن، کیپسٹی بلڈنگ اینڈ ٹریننگ ، انفراسٹرکچر اینڈ فزیکل فیسلیٹیشن ، داخلوں کی استعداد کار بڑھانے ،مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن، سرکاری و نجی اور مدرسہ ایجوکیشن کی ونگز قائم کی جائیں۔ وائس چانسلر ایس ایم آئی یو نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ اسکولز کی مینجمنٹ مقامی حکومتوں کے حوالے کی جائے جبکہ کمیشن تعلیم کے اہم اداروں میں صرف سہولت کار کا کردار ادا کرے۔ اس نئے مینجمنٹ سسٹم سے صوبے کے طالبعلموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گاکیوں کہ 52 فیصد طالبعلم اسکولوں سے باہر ہیں جو کہ کے پی کے اور پنجاب سے بھی زیادہ تعداد ہے۔وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی نے کہا کہ پاکستان بننے سے ابتک 9 مختلف ایجوکیشن پالیسیزمرتب کی گئی ہیں۔ لیکن ہمیں صرف ایک تعلیمی پالیسی رائج کرنے کی ضرورت ہے جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948 میں تیار کی تھی۔دنیا بھر میں تعلیمی پالیسی جامعات تیار کرتی ہیں اور جامعات کی تھنگ ٹینک اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں اس طرح ایس ایم آئی یو کی تھنک ٹینک بھی تعلیمی نظام کو ازسرنو مرتب کرنے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ اس سے ملک اور قوم کو فائدہ پہنچ سکے۔ آخر میں صحافیوں نے وائس چانسلر ایس ایم آئی یو سے اس تجویز سے متعلق مزید سولات بھی کیے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.