پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:42

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.60روپے اورقیمت فروخت133.70روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.20روپے اورقیمت فروخت134.00روپے سے بڑھ کر134.20روپے ہوگئی۔جمعرات کویوروکی قیمت خریدمیں مستحکم اورقیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.00روپے سے بڑھ کر154.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید173.25روپے سے گھٹ کر172.75روپے اورقیمت فروخت176.00روپے سے گھٹ کر175.75روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.20روپی اورقیمت فروخت35.80روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید36.10روپے سے گھٹ کر36.00روپے اورقیمت فروخت36.80روپے سے گھٹ کر36.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے بڑھ کر20.00روپے ہوگئی۔