شام کیلئے یو این ایلچی کا نومبر میں سبکدوش ہونے کا اعلان

دی میستورا چار سال اور چارماہ سے شام کے لیے قوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:46

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ نومبر 2018ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میستورا کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر شام میں اپنا مشن مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے اور نومبر میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسد رجیم کی دعوت پر دمشق جائیں گے تاکہ نئے دستور کی تدوین کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر غورکیا جاسکے۔خیال رہے کہ دی میستورا چار سال اور چارماہ سے شام کے لیے قوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں۔

متعلقہ عنوان :