مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف آج مقبوضہ علاقے میںمکمل ہڑتال

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے شوکت احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے دوگام کاکہ پور ہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، طلباء کو ہراساں کرنے اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف آج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے دی ہے۔