قابض انتظامیہ نے حریت رہنما نثارحسین راتھر پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین نثار حسین راتھر پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے 70سالہ نثار حسین راتھر کو رواں برس 21ستمبر کو سرینگر میںاس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ محرم الحرام کے ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد انہیں جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان خادم حسین نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں نثار حسین راتھر پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک اانتقامی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نثار حسین راتھر ذیابطیس کے مریض ہیں اور نظر بندی کے باعث ان کی صحت مزید متاثر ہو سکتی ہے۔