مقبوضہ کشمیر‘ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کا بھارتی فورسز کے جبر و استبداد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

عالمی برادی کو چاہے کہ وہ تنازع کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے‘بیان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے قتل اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سینکڑوں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے مظاہرے میں شرکت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرے۔

ترجما ن نے کہا کہ عالمی برادی کو چاہے کہ وہ تنازع کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور اسکے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بھی کشمیریوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے اپنا ایک تحقیقاتی مشن مقبوضہ علاقے میں بھیجنا چاہیے۔ ترجمان نے مختلف بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی۔