Live Updates

وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:26

وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جلد پاکستان کادورہ کرے گا جس میں معاشی تعاون بڑھانے کے امور پر بات ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات