سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:41

سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے میموگیٹ اسکینڈل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے سپیشل کورٹ میں چالان جمع کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے اور حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ احمر بلال صوفی نے کہاکہ نیب نے ایف آئی اے کو اختیار تفویض کر دیا ہے۔ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کرا دیں گے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں جانے سے پہلے اس کام کو نمٹا کر جانا چاہتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔