پشاور ہائی کورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس کی سماعت ، ڈی سی پشاور کو نوٹس جاری، ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے شمشان گھاٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں ڈی سی پشاور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس قلندر علی نے کی ،درخواست گزار وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ صوبے میں شمشان گھاٹ نہیں جس کی وجہ سے سکھ برادری مردوں کوپنجاب ضلع اٹک لیجانے پر مجبورہیں ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شمشان گھاٹ کے لیے تین کروڑ روپے منظور ہوئے لیکن تاحال عملی کام نہیں ہوا ،عدالت نے ڈی سی پشاور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔