نیشنل فوڈز کی جانب سے چھاتیوں کے سرطان کے خلاف بچاؤکی غرض سے خاتون ملازمین کے لیے سیمینار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) نیشنل فوڈز لمٹیڈنے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کے تعاون سے خاتون ملازمین میں چھاتیوں کے سرطان کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی غرض سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔دنیا بھر میں، اکتوبر کا مہینہ چھاتیوں کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے مہینہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے دوران قابل بیماری کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی غرض سے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔

سمینار کا ڈھانچہ ا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے گول نمبر 3 برائے عمدہ صحت اور بہبودکی مطابقت میں تھا جس میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی ڈاکٹر رباب زہرہ کے علاوہ نیشنل فوڈز لمٹیڈ کی خاتون ملازمین نے شرکت کی۔سمینار میں حاضرین کو چھاتیوں کے سرطان کی وجوہات، تشخیص اور بچاؤ کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

حاضرین کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہر 1000 خواتین میں سے ایک خاتون چھاتیوں کے سرطان میں مبتلا ہوتی ہیں جبکہ سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات 40 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بڑھ جاتے ہیں۔

حاضرین کو یہ بھی بتایا گیا کہ امیریکن انسٹی ٹیوٹ فار کینسر ریسرچ کے مطابق ،سنہ 2018ء میں،چھاتیوں کے سرطان میں مبتلا خواتین کی تعداد 2 ملین سے زیادہ ہے۔سمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر رباب زہرہ نے کہا،’’یہ بات نہایت خوشگوار ہے کہ نیشنل فوڈز لمٹیڈ خاتون ملازمین کی صحت اور تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔صحت سے تعلق رکھنے والے حساس مسائل پر سمینا ر خواتین کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کی خود بھی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کر سکیں۔

ہمارے ملک کی صحت اور بہود ہماری خواتین کی صحت اور بہبود سے وابستہ ہے۔ سمینار میں شریک ہر خاتون اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ وہ ان معلومات کو دیگر خواتین تک پہنچائیں جس سے ان معلومات کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو گااور اس طرح چھاتیوں کے سرطان سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔‘‘سمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن، محترمہ نورین حسن نے کہا،’’خواتین کے لیے چھاتیوں کے سرطان جیسے صحت کے مسائل پر،کھل کر،بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔

اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے نیشنل فوڈز نے اس سمینار کا اہتمام کیا تاکہ اپنی خاتون ملازمین میں ان عوامل سے آگاہی یقینی بنائی جا سکے جو چھاتیوں کے سرطان کا باعث بنتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ایسے فکر انگیز اقدامات کی وجہ سے ہی ہمارے پاس بڑے پیمانے پر خواتین ملازمت کرتی ہیں۔ ہمِیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسی ثقافت کا حصہ ہیں جس میں نہ صرف پیشہ ورانہ ذہانت کو فروغ ملتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی صحت کی دیکھ بھال بھی ہوتی ہے۔سیمنار نیشنل فوڈز کے ، کراچی میں واقع ، کارپوریٹ آفس میں منعقد ہوا۔