دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے، ترجمان کے الیکٹرک

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے مختصر تعطل کو فوری بحال کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ،’’ادارے کی جانب سے واٹر بورڈ کے دھابیجی اور گھارو سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنزکولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھ کر متواتر بجلی فراہم کی جاتی ہے تاہم واٹر بورڈ کی تنصیبات پر کسی بھی فالٹ کی بروقت درستگی کے حوالے سے کے الیکٹرک کا عملہ کے ڈبلیو ایس بی کے نمائندوںکے ساتھ رابطے میں رہتا ہے تاکہ بروقت معاونت فراہم کی جاسکے۔‘‘

متعلقہ عنوان :