اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل ..
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے سپینش جوڑی دار مارک لوپز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایلکس ڈی مینار اور جان ملمین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :