آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس گئے تو رہائی ممکن نہ ہوگی :آفتاب لودھی

دوست ممالک سے مدد لینا سود مند ہوگا،حکومت درآمدات کم کرے اور برآمدات بڑھائے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس گئے تو رہائی ممکن نہ ہوگی :آفتاب لودھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) چیئرمین پا کستا ن عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہیکہ ہم آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس گئے تو رہائی ممکن نہ ہوگی۔ گذشتہ روز تحریک کی اقتصادی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ ماراور منی لانڈرنگ سے قومی خزانہ خالی اور معیشت مقروض پڑی ہے۔

موجودہ صورتحال حکومت کی اہلیت کا کڑا ا متحان ہے، تاہم ایک بار معاشی بحران سے نکل گئے تووطن میں دائمی خوشحالی آجائیگی۔

(جاری ہے)

پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ حکومت کو کٹھن فیصلے کرنا ہو ں گے، تمام سامان تعیش کی درآمدات سو فیصد ختم کرکے خود انحصاری کی جانب قدم بڑھانا ہوں گے۔ برآمدات کو ہر ممکن طور پر بڑھانا ہوگا، تمام اہل وطن اور خاص طور پر بیرون ممالک پاکستانیوں سے معیشت بچانے کے لیے مدد لی جائے اور ان کو طویل المدتی بانڈز دیے جائیں۔ اور قومی طرز زندگی کو سادہ بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے حکومتی فیصلے کی پر زور تائید کرتے ہوئے حکومت کو بھر پور تا ئید و حمایت کا یقین دلایا ہے۔