پی ایف ایف ڈی فٹ بال کوچنگ ٹریننگ کورس ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی میں اختتام پذیر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

پی ایف ایف ڈی فٹ بال کوچنگ ٹریننگ کورس ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) پی ایف ایف ڈی فٹ بال کوچنگ ٹریننگ کورس ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ ایم ٹی ایف اے میں 13 اکتوبر سے کوچز ٹرننگ پروگرام 17 اکتوبر تک تھا کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 28 کوچز شریک ہوئے جبکہ ایشین فٹ بال کونسل کے انسٹرکٹر شیخ صدیق تھیوری سمیت پریکٹیکل ٹریننگ دینے میں مصروف رہے۔

(جاری ہے)

ڈی فٹ بال کوچنگ ٹریننگ کورس کے اختتام پر کرنل (ر) احمد یار خان لودھی سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن مہمان خصوصی تھے اور اس کوچنگ پروگرام میں شریک کوچز میں سرٹیفیکیٹ و انعامات تقسیم کئے۔ میاں رضوان علی صدر ایم ٹی ایف اے بھی موجود تھے۔ انہوں نے پی ایف ایف ڈی کوچنگ کورس کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا جو کہ فٹبال کی بہت بڑی خدمت ہے۔

متعلقہ عنوان :