لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی،،بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے کسی بھی قسم کی گاڑی سڑک پر نہیں لائی جاسکتی جسٹس علی اکبر قریشی نے واضح کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور شہر 70 فیصد سے زائد حادثات ٹریفک لائسنس نہ ہونے کے باعث ہوتے ہیں اور ٹریفک رولز پر عملدرآمد نہ ہونے سے بھی ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا عدالت گاڑیوں کی رجسٹریشن کو ڈرائیونگ لائسنس سے مشروط کرے۔

لاہور ہائیکورٹ ڈرائیونگ کے لائسنس کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی اور قرار دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہاء ضروری ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے 22 اکتوبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔