زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:10

ڈی جی خان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے ․ انہوںنے یہ بات یونیورسٹی کے کثیر المقاصدہال میں شعبہ ایگرانومی کے زیرانتظام "زراعت میں جدت" کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ سیمینار میں اساتذہ ، سٹوڈنٹس اور زمینداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ․ سیمینار میں مقامی کمپنی کے جنرل منیجر فیصل حیات ، انوار حسین شاہ، عابد حسین اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے موضوع کی مناسبت سے حاضرین کو مفید معلومات دیں اور زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی افادیت بیان کی ․ مقررین نییونیورسٹی کے دوسرے اداروں و انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہونے کے سلسلے کو خوش آئند قراردیا۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے وسائل کی مینجمنٹ اور گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعارف کروایاجسے حاضرین نے سراہا۔

متعلقہ عنوان :