لاس اینجلس ،ْ ہاروی وائنسٹن جنسی اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں غفلت کا انکشاف
تحقیقات کرنے والے پولیس کے جاسوس نے ہاروی وائنسٹن پر ‘رہپ’ کا الزام لگانے والی خاتون سے موبائل فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا کہا ،ْ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر
جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:46
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ ایک نامعلوم خاتون نے ہاروی وائنسٹن پر 2013 میں من ہٹن کے ایک ہوٹل میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا اور وہ خاتون پولیس کا اپنا وہ موبائل دینے کو تیار ہوگئیں تھیں، جس میں اس واقعے سے متعلق معلومات تھی۔
اٹارنی جنرنل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ خاتون موبائل فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں تاہم انہیں ریپ الزامات کی تحقیقات کرنے والے پولیس کے ایک جاسوس نے موبائل ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس جاسوس نے خاتون کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کچھ باتیں یا چیزیں پرائیوسی کی بناء پر فراہم نہیں کرنا چاہتیں تو وہ اپنے موبائل سے وہ مواد ڈیلیٹ کر سکتی ہیں۔بیان میں واضح کہا گیا کہ ہاروی وائنسٹن پر ریپ کا الزام لگانے والی نے پولیس جاسوس کے مشورے پر ہی مواد ڈیلیٹ کیا۔دوسری جانب ہاروی وائنسٹن کے وکیل نے پولیس جاسوس کی ہدایت پر خاتون کی جانب سے مواد ڈیلیٹ کیے جانے پر کہا کہ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے مؤکل پر گہری سازش کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔خیال رہے کہ 66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر کم سے کم 100 اداکاراؤں، فیشن ڈیزائنرز، ماڈلز اور دیگر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور ریپ کے الزامات لگائے تاہم ان پر جنسی جرائم کے تحت مقدمہ صرف 6 خواتین کی جانب دائر کیے گئے ریپ الزامات کے تحت چلایا گیا۔ہاروی وائنسٹن پر ریپ الزامات لگانے والی 6 خواتین کے مقدمات کے تحت ہی ان پر دہ بار فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے اور وہ اس وقت ضمانت پر آزاد ہیں۔روی وائنسٹن نے پہلے ہی دن سے خواتین کے ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب معاملات رضامندی کے تحت ہوئے۔رواں برس 4 اگست کو ہاروی وائنسٹن کے وکیل نے عدالت میں وی ای میلز پیش کی تھیں،جن کے ذریعے ان کے مؤکل اور ان پر الزامات لگانے والی خواتین کے درمیان گفتگو ہوئی تھی۔عدالت میں پیش کی گئی ای میلز کے مواد سے پتہ چلتا ہے کہ ہاروی وائنسٹن اور ان پر الزام لگانے والی متعدد خواتین کے درمیان رضامندی سے تعلقات استوار ہوئے۔اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں کم سے کم 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.