نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیاں سن کر خوف زدہ ہوگا، سیف علی خان

انڈسٹری ممبرز کو خواتین کیلئے بولی وڈ کو محفوظ بنانا چاہیے ،ْ انٹرویو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:10

نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیاں سن کر خوف زدہ ہوگا، سیف علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ ادا کار و پروڈیوسر سیف علی خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کیلئے بولی وڈ کو محفوظ بنانا چاہیے تاکہ وہ سکون سے کام کرسکیں۔سیف علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماضی کے کئی سالوں میں یقیناً ایسے بہت سے نامناسب اور نازیبا واقعات ہوئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کرے تاہم بولی وڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان بہت جلد فلم ’بازار‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے جس میں وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا کریں گے جو پیسا کمانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اس کردار جیسے ہیں تو اداکار نے کہا کہ ایک طرح سے ہاں بھی اور نہیں بھی ،ْ فلم میں میرے کردار کو پیسے چاہیے تاکہ وہ اپنی فیملی کی حفاظت کرسکے اور میرا بھی ایسا ماننا ہے کہ پیسا آپ کے خاندان کی حفاظت اور اچھی زندگی کیلئے ضروری ہے۔اداکار نے کہا کہ میں اس کردار کی طرح سوچتا نہیں ہوں، میرے کردار کا ماننا ہے کہ پیسا ہی سب کچھ ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ پیسے سے آپ کو خوشیاں نہیں مل سکتی۔فلم ’بازار‘ رواں ماہ 28 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :