ہمایوں سعید اور فواد خان میں اسٹار پاور کی کمی ہے، سید نور

ہماری سینما انڈسٹری میں سپر اسٹار موجود نہیں ،ْہمیں کم سے کم ایسے تین طاقتور اسٹارز کی ضرورت ہے جو فلموں اور فلم سازی کو مزید بہتر کرسکیں ،ْانٹرویو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:10

ہمایوں سعید اور فواد خان میں اسٹار پاور کی کمی ہے، سید نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان کے معروف فلم ساز اور لکھاری سید نور نے کہاہے کہ بھلے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ بہترین کی جانب گامزن ہورہی ہے اس کے باوجود اس وقت کم سے کم تین ایسے طاقتور اسٹارز کا موجود ہونا بیحد ضروری ہے جو فلم سازی کو مزید بہتر کرسکیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ فنکار اچھا پرفارم تو کررہے ہیں لیکن ان میں اس اسٹار پاور کی کمی نظر آتی ہے جس کی اس وقت سینما دیکھنے والوں کو ضرورت ہے۔

سید نور نے کہا کہ ہماری سینما انڈسٹری میں سپر اسٹار موجود نہیں، ہمیں کم سے کم ایسے تین طاقتور اسٹارز کی ضرورت ہے جو فلموں اور فلم سازی کو مزید بہتر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فلمیں چلانے کیلئے اسٹارز کی ضرورت ہے اور تبھی ناظرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگااس وقت ناظرین سینما گھروں میں صرف انٹرٹینمنٹ کی خاطر آتے ہیں، ایک دور تھا جب شائقین سینما گھروں میں وحید مراد، محمد علی اور ندیم کی فلمیں دیکھنے جایا کرتے تھے، لیکن آج معاملہ کچھ اور ہے۔

(جاری ہے)

فلم ساز کے مطابق پہلے سینما گھروں پر زوال آیا جس کے بعد فلمیں زوال پذیر ہوئیں۔سید نور کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کی خراب صورتحال کی وجہ سے فیملیز نے یہاں آنا چھوڑ دیا ،ْوہ اس وقت بھی کسی عام پنجابی فلم کو دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن سینما گھروں میں لوگوں کی تعداد کی کمی کے باعث سینما گھر بھی بننا بند ہوگئے۔انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کے حوالے سے کافی پرجوش نظر آتے ہیں ،ْ ہمایوں سعید نے اپنے ٹی وی کیریئر کو خیرباد کہہ کر فلمی اداکار بننے کا فیصلہ کیا اور آج ان کی فلمیں سب سے بہترین نظر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :