ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا گانا سامنے آگیا

فلم کوبھارت کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے ،ْجو رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:10

ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا گانا سامنے آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی آنے والی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا گانا سامنے آگیا۔’وش ملے‘نامی اس گانے کو سکھوند رسنگھ اور وشال ددلانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاجبکہ گانے کی لیرکس امیتابھ بھٹاچاریہ نے ترتیب دیئے ہیں ۔گانے میں امیتابھ بچن اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔یش راج فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض،اسٹوری، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز وجے کرشنا اچاریہ نے تحریر کیے ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن ، عامر خان کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔فلم کوبھارت کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے، جو رواں سال 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :