Live Updates

کیا تحریک انصاف کے رہنما علیم خان گرفتار ہونے والے ہیں؟

پنجاب کے سینئر وزیر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا، چئیرمین نیب نے ریفرنسس کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی، علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلیے برطانیہ اور اماراتی حکومتوں کوخط بھی لکھ دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:32

کیا تحریک انصاف کے رہنما علیم خان گرفتار ہونے والے ہیں؟
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) کیا تحریک انصاف کے رہنما علیم خان گرفتار ہونے والے ہیں؟ پنجاب کے سینئر وزیر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا، چئیرمین نیب نے ریفرنسس کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی، علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلیے برطانیہ اور اماراتی حکومتوں کوخط بھی لکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات و سینئر وزیر عبد العلیم خان کیخلاف نیب نے گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

چیرمین نیب کے حالیہ دورہ لاہور میں انہیں علیم خان کے اثاثوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران عبد العلیم خان کیخلاف جاری تحقیقات کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

علیم خان کیخلاف تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کررہے ہیں۔ چئیرمین نیب کی ہدایت کے بعد نیب کی جانب سے علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلیے برطانیہ اور اماراتی حکومتوں کوخط لکھ دیا گیا ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات و سینئر وزیر عبد العلیم خان کیخلاف نیب نے باقاعدہ ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ عبد العلیم خان کیخلاف ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو دائر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کیخلاف نیب کو اگر معمولی سے بھی شواہد ملے تو اس صورت میں ان کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ نیب اس وقت پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں کے کئی رہنماوں کیخلاف خاموشی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس لیے آنے والے دنوں میں کئی بڑی گرفتاریوں کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات