پاکستان اور اومان اپنی جغرافیائی قربت کو سامنے رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیں،
دونوں ملک اقتصادی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں‘ گوادر اور مسقط کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بحری راستے کے ذریعے معاشی سرگرمیوںمیں تیزی لائی جا سکتی ہے ، پاکستان اومان کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں تک گیٹ وے ہیں اور اومان تجارتی سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو یورپی ممالک تک رسائی دے سکتا ہے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی اومان کے سفیر شیخ محمد عمر احمد الامرہون سے گفتگو
جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:15
(جاری ہے)
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور اومان آپس میں تاریخی ،ثقافتی اور سماجی مماثلتوں میںجڑے ہوئے ہیں اوردونوں ملک اقتصادی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اومان کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں تک گیٹ وے ہیں اور اومان تجارتی سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو یورپی ممالک تک رسائی دے سکتا ہے ۔ پارلیمانی روابط کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے مابین بہتر روابط موجود ہیں۔ انہوں نے تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امیدکا اظہار کیا کہ اومان گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی شرکت کویقینی بنائے گااور یہ کانفرنس مختلف ممالک کے وفود کو باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی ۔ چیئرمین سینیٹ نے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.