سانحہ کارساز میںجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹررحمان ملک

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:15

سانحہ کارساز میںجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سانحہ کارساز کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، 18 اکتوبر ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے جس میں بہادر شہداء نے اپنی قائد کے استقبال کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری پریس ریلز کے مطابق رحمان ملک نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی قوم کی قیادت کا مصمم ارادہ کر لیا تھا، وہ جمہوریت کی علمبردار تھیں اور انہوں نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گروں نے محترمہ کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 200 کے قریب ورکروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آج کے دن ہم ان بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔