سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری قائم مقام سپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:20

سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری  قائم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری قائم مقام سپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیرون ملک روانگی کے بعد قائم مقام سپیکر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل 53 (3) کے تحت قائم مقام سپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :