شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا ایک ہزار ارب روپے کا اسکینڈل منظر عام پر

کوئٹہ کے ظہیر بلڈرر کو 10 سال میں 1 ہزار ارب روپے کے ٹھیکے دئیے گئے،138 ارب روپے کا ٹھیکہ دے کر 190 ارب روپے ادا کئیے گئے،شاہد مسعود کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05

شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا ایک ہزار ارب روپے کا اسکینڈل منظر ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) : معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا ایک ہزار ارب روپے کا اسکینڈل منظر عام پر لے آئے۔شاہد مسعود کے دعوے کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں کوئٹہ کے ظہیر بلڈرز کو پنجاب میں ایک ہزار ارب روپے کے ٹھیکے دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں کی جانے والی کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکئ صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کا ایک ہزار ارب روپے کا اسکینڈل منظر عام پر لے آئے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج حمزہ شہباز ،پنجاب اسمبلی کے باہر کھڑے ہوکر حکومت پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام لٹ گئی ، مر گئی ،اتنے ٹیکس لگا دئیے گئے۔

(جاری ہے)

میں آج صرف حمزہ شہباز شریف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ ظہیر بلڈرز کو جانتے ہیں جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ اگر اس حوالے سے حمزہ شہباز اپنا موقف دے دیں تو میں انکا یہ موقف قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ظہیر خان بلڈرز کو 10 سال کے اندر اندر 1 ہزار ارب روپے کے ٹھیکے دئیے۔جن میں سے ایک ٹھیکہ 138 ارب روپے میں طے ہوا تھا لیکن اس ٹھیکے کے ظہیر خان بلڈرز کو 190 ارب روپے دئیے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی خبر رساں ادارہ وال اسٹریٹ شریف خاندان کی کرپشن کی ایک اور کہانی منظر عام پر لے آیا۔

وال اسٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی اور ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی۔امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے پس پردہ شریف برادران سے تعلقات بڑھائے۔شریف برادران سے قریبی غیرملکی مشیر سے دو کروڑ روہے کا معاہدہ کیا۔عارف نقوی نے ای میل کی ، معاملہ غلط ہاتھوں میں گیا تو دھماکہ ہو گیا۔

ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ کک بیکس کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ شریف برادران نے کرنا ہے۔کک بیکس کے طور پر دی جانے والی رقم شریف خاندان کو الیکشن فنڈ یا فلاحی کاموں کی آڑ میں دی جائے گی۔ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ 2 کروڑ ڈالر شریف خاندان تک پہنچانے کا فیصلہ بھی شریف برادران کریں گے۔وال اسٹریٹ کے دعوے کے مطابق کک بیکس کی ڈیل 5 سال پہلے کی ہے اور اس سارے معاملے میں شریف خاندان اور ابراج کیپٹل کے معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔