بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان ‘پرویز ملک

ن لیگ نے وفاق اور پنجاب میں بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا‘خواجہ عمران نذیرکی پارٹی دفتر میں گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:33

بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان ‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیاپنجاب حکومت کا بجٹ عوام کے لئے ایک دھوکہ اور ایلٹ کلاس کے لئے ریلیف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسید توصیف شاہ ارکان اسمبلی میاںمرغوب احمد، چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی عوام کے لئے اللہ کے فضل و کرم سے ایک تحفہ،ایک گیم چینجر ہے،اس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی ہوئی ہے اس خطہ کی خوشحالی ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اس لئے سی پیک کو منجمند یا رول بیک کرنا ملک کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ اس پراجیکٹ سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور صنعتی و زرعی ترقی ممکن ہوگی۔ ہمیں کفران نعمت نہیں کرنا چاہئے۔