مارکیٹ میں کھادکی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے،ڈی سی لوئردیر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:54

چکدرہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء)ڈی سی دیرلوئر سرمد سلیم اکرم کے زیر صدارت کھاد کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اسسٹنٹ کمشنران لوئیر دیر، محکمہ زراعت کے افسر حبیب الحق اوردیگرنے شرکت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں کھاد کے 1977 ایکٹ کے تحت قیمتوں کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی جس میں ایس ایس سی لمیٹڈ، اینگرو اور ایگرٹیک فرٹیلائزر کیمیکلز کی قیمتوں کے علاوہ دوسری ضلع دیر میں جتنی کھاد ہے ان کی قیمتوں کا تعین کیا گیا. اس موقع پر ڈی سی لوئر دیر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت دی کہ بازار میں تمام کھادوں کی قیمتوں کو چیک کریں تاکہ کوئی سرکار کی تعین شدہ قیمتوں سے زیادہ نرخ پر فروخت نہ کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو جائے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔