مہران یونیورسٹی جامشورو میں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) مہران یونیورسٹی جامشورو میں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری تقریب یونیورسٹی کے مخدوم ہال میں منعقد ہوئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسمم عقیلی نے نئے عہدیداران سے حلف اٹھوایا نئی باڈی میں صدر پرویز بھٹی، جنرل سیکریٹری عبدالغفار چانڈیو، نائب صدر غازی خان پرھیار، خزانچی محمد صالح عمرانی اور دیگران سے حلف اٹھوانے کے بعد وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے افسران اور تمام ملازمین کے جائز مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہے پر سب فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کرینگے انہوںنے کہا کہ ہمارے اہم اسٹیک ہولڈرز (شراکتدار) طلبہ ہیں اور ان کو تدریسی اور تعلیمی ماحول بہتر کر کے دینہ ہم سب کی ذمیداری ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یونیورسٹی میں ایسا ماحول پیدا کر کے دینا ہے جو تدریسی ماحول کو صحتمند بنائے تا کہ طلبہ اپنی تدریدی و تحقیقی سرگرمیاں احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں صدر پرو یز بھٹی نے کہا کہ ہم یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں اور ہم یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :