جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی جانب سے ’’ٹیلنٹ شو 2018‘‘ کا انعقاد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:07

حیدرآباد18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی جانب سے ’’ٹیلنٹ شو 2018‘‘ منعقد کیا گیاآرٹس فیکلٹی کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت تھے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سندھ کے بچے باصلاحیت ہیں، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر جامعہ سندھ کا اہم انسٹیٹیوٹ ہے جہاں پر زیر تعلیم طلباء و طالبات نے نصابی سرگرمیون کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیون میں بھی ہمیشہ خود کو منواکر انفرادیت قائم کی ہے انہوں نے کہا کہ پروگرام میں پیش کیے جانے والے خاکوں کا موضوع ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ بہت ہی دلچسپ، منفرد اور سماج کی عکاسی کرنے والا ہے، ہمارے ہاں یہ سوچ عام جام اور اتنی مضبوط ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ذہن منتشر ہو گئے ہیں جس کے خود اعتمادی پر بہت ہی نقصانکار اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں خود کو اس سوچ سے آزاد کرنا چاہیے اور اپنے ذہن پر’’ لوگ کیا کہیں گے‘‘ والے خیال کو حاوی کرنے کے بجائے اپنی سوچ، دل و ضمیر کی آواز کو اہمیت دینی چاہیے اور صحیح و غلط کی پہچان و فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کوشش اور مثبت کردار کے ذریعے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ سوچ کا رخ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے اور قابلیت کے ذریعے اپنی حیثیت منوائی جا سکتی ہے وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں بہترین پروگرام منعقد کرنے پر انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوری آرگنائزنگ ٹیم کو مبارک دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے انچارج ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق حسن عمرانی نے پروگرام کے میزبان کی حیثیت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر، گانے کے مقابلوں، خاکوں اور ٹیبلوز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کے پروگرام کرانے کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا اور طالب علم میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تقریب کی شروعات میں پروگرام کی آرگنائزنگ ٹیم میمبر مس سمیرا بھنبھرو نے شریک تمام مہمانوں کو خوڈ آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے آخر میں تقاریر اور گانے کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے اور ٹیبلوز و خاکوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے اس تقریب میں اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :